مودی نے قوم کو اندھیرے میں رکھا، تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے بھارتی وزیراعظم پر سنگین الزامات

0 minutes, 0 seconds Read

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جنگ صرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ پر روکی گئی۔

ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں ’جئے ہند یاترا‘ سے خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ مودی حکومت نے نہ صرف قوم کو اندھیرے میں رکھا بلکہ آل پارٹی میٹنگ کے بغیر جلد بازی میں جنگ بندی کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب پوری اپوزیشن، بشمول راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے، پاکستان مقبوضہ کشمیر کو واپس لینے کے لیے حکومت کے ساتھ کھڑی تھی، تو پھر مودی نے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ کیا یہ قومی مفاد کے خلاف ایک فیصلہ نہیں؟

ہماچل پردیش میں فوجی بس پر حملہ اور ہلاکتیں، مودی سرکار نے حقائق چھپا دئیے

ایٹمی طاقت قابو سے باہر، یورینیم سے پورا بھارتی گاؤں بیمار و معذور

تلنگانہ کے وزیر اعلی اے ریونت ریڈی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کو بتائیں کہ حالیہ فوجی تنازع کے دوران پاکستانی فوج نے ہمارے کتنے رافیل طیارے مار گرائے تھے۔

Similar Posts