پاکستانی اینکرپرسن اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ فرح اقرار کے ساتھ شادی کی 13ویں سالگرہ کی سیلیبریشن سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا نشانہ بن گئی۔
انہوں نے حال ہی میں اپنی شادی کی 13 ویں سالگرہ منائی۔
عورت کی کمائی بے برکت کہنا سراسر بکواس ہے، برکت نیت اور محنت سے آتی ہے: ثمینہ پیرزادہ
انسٹاگرام پرشیئر کی گئی ایک خوبصورت ریل میں دونوں کو سادہ سی آؤٹنگ اور چھوٹی سی تقریب میں مصروف دیکھا گیا۔
فرح نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا، ”ماشاء اللہ ہمارے ایک ساتھ 13 سال مکمل ہوگئے“۔
لندن واقعہ میں ماہرہ خان کو ہراساں کرنے والا کون ہے؟ نئی ویڈیو میں پتہ چل گیا
تاہم، فرح اقرار کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ مداحوں نے فرح کو ان کے شادی شدہ زندگی پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ ایک ایسے رشتہ میں ہیں جو ان کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
ایک صارف نے لکھا، ”آپ اقرار سے بہتر شوہر کی مستحق ہیں۔“ ایک اور نے کہا، ”آپ کو چوتھی شادی کی تیاری کرنی چاہیے۔“
حنابیات نے لاہوریوں کو جاوید اختر کے خلاف خبردار کردیا
اقرار الحسن کی شادیوں کا معاملہ عرصہ دراز سے میڈیا میں زیر بحث ہے۔ اقرار الحسن نے 2006 میں نیوز اینکر قراۃالعین سے پہلی شادی کی، جس سے ان کا ایک بیٹا ’پہلاج حسن‘ ہے۔
2012 میں اقرار نے اپنی دوسری شادی میڈیا پرسن فرح اقرار سے کی، جسے پانچ سال تک خفیہ رکھا۔ بعد ازاں اقرار الحسن نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنی دوسری شادی پہلی بیوی کی رضامندی سے کی۔
سارہ امیر نے اپنی ڈرامائی محبت کی کہانی شیئر کردی
ان کی تیسری شادی کی خبریں اکتوبر 2023 میں سامنے آئیں اور مارچ 2024 میں اقرار نے اینکر پرسن عروسہ خان سے تیسری شادی کی تصدیق بھی کر دی۔ اس کے بعد سے اقرار کی متعدد شادیوں پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا، ”کیا اقرار کو پہلی بیوی کی رضامندی تو مل گئی، لیکن بچوں کی نہیں؟“ اس کے علاوہ، کچھ افراد نے اقرار کی شادیوں کے سلسلے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ اپنی بیویوں کو ایک کے بعد ایک تکلیف پہنچا رہے ہیں۔
فرح اقرار، جو نہ صرف ایک کامیاب ٹی وی صحافی ہیں بلکہ ایک مشہور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں، اپنے شوہر اقرار کے ساتھ اکثر انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
لیکن حالیہ پوسٹ پر شدید ردعمل نے ان کے مداحوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ کیا یہ رشتہ ان کے لیے حقیقتاً خوشی کا باعث ہے؟