امریکا نے حملہ کیا تو خطے میں موجود تمام امریکی اڈے نشانے پر ہوں گے، ایران کی دو ٹوک وارننگ

0 minutes, 0 seconds Read

ایران نے امریکا کو واضح دھمکی دی ہے کہ اگر جوہری معاہدہ ناکام ہوا اور امریکا نے ایران پر حملے کی جرات کی، تو ایران خطے میں موجود تمام امریکی فوجی اڈوں کو بلاجھجک نشانہ بنائے گا۔ ایرانی وزیر دفاع عزیز نصیر زادہ نے اپنے ایک سخت بیان میں کہا ہے کہ ایران امن چاہتا ہے لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو دشمن کو ہم سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔

ایرانی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ’ہم امید کرتے ہیں کہ حالات اس نہج تک نہیں پہنچیں گے اور جوہری مذاکرات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، لیکن اگر امریکا نے جارحیت کی راہ اپنائی تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔‘

امریکا نے آزاد فلسطین کے اپنے ہی موقف سے یوٹرن لے لیا

ان کا کہنا تھا کہ خطے میں موجود امریکا کے تمام فوجی اڈے ایرانی میزائلوں کی زد میں ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو ہم بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ان تمام اڈوں کو نشانہ بنائیں گے۔

عزیز نصیر زادہ نے واضح کیا کہ ایران کسی جنگ کا خواہاں نہیں لیکن اپنے دفاع سے بھی غافل نہیں۔ ایرانی وزیر دفاع نے تنبیہ کی کہ ’اگر ایران پر جنگ مسلط کی گئی تو دشمن کو پچھتانے کا موقع بھی نہیں ملے گا‘۔

’صدر ٹرمپ اپنے دور میں مسئلہ کشمیر کو حل کرسکیں گے‘: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کو امید

دوسری جانب خبرایجنسی کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کا چھٹا دور اتوار کے روز سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہونے کا امکان ہے۔ عالمی طاقتیں امید کر رہی ہیں کہ فریقین سفارتی عمل کے ذریعے کسی نتیجے پر پہنچنے میں کامیاب ہوں گے، تاکہ خطے میں مزید کشیدگی سے بچا جا سکے۔

ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدے کی امید کم ہو رہی ہے، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے تک پہنچنے کی امیدیں مدھم پڑتی جا رہی ہیں۔ اپنے تازہ بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں اب اس بات کا یقین نہیں رہا کہ ایران یورینیم کی افزودگی روکنے پر آمادہ ہو گا۔

امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو اہم شراکت دار قرار دے دیا

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’مجھے پہلے لگتا تھا ہم ایران کو جوہری پروگرام ترک کرنے پر راضی کر لیں گے، لیکن اب میرا اعتماد اس بارے میں کمزور ہوتا جا رہا ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ ایران کو معاہدے پر آمادہ کیا جا سکے گا یا نہیں۔

Similar Posts