اسرائیل کے غزہ میں زمینی اور فضائی حملوں میں مزید شدت آگئی، اسرائیلی حملے میں مزید 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی خان یونس پر بمباری سے فلسطینیوں کو خوراک فراہم کرنے والے 6 بھائی بھی شہید ہوگئے۔
وزارت صحت کے مطابق شہدا کی تعداد 51 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ غزہ کا آخری اسپتال بھی بمباری سے تباہ ہوگیا۔
برطانیہ کی جانب سے اسرائیل سے اسپتالوں پر بمباری روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
خان یونس کے کئی علاقوں کو طیاروں اور توپخانے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق غزہ کے العہلی عرب اسپتال پر بمباری سے طبی امداد معطل ہوگئی۔
ایک زیرعلاج فلسطینی بچہ دم توڑ گیا۔ التفح محلے میں مکان پرحملے میں 6 شہری شہید ہوگئے۔
اسرائیل امریکہ کے بغیر یہ جنگیں کبھی اکیلا نہیں لڑ سکتا، امریکی معاشی ماہر
اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق 2 روزمیں 90 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
دیر البلاح میں بھوک سے نڈھال فلسطینیوں کو خوراک فراہم کرنے میں مصروف چھ بھائیوں کو بمباری کرکے شہید کردیا گیا۔
جبالیہ اور خان یونس میں گھروں پر فضائی حملے میں 9 افراد شہید ہوئے۔