صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس وقت امریکا کے کئی بڑے اور طاقتور جنگی جہاز ایران کی سمت بڑھ رہے ہیں، لیکن امید ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ بات چیت جاری رکھنا چاہتا ہے۔ ان کے مطابق ماضی میں بھی ایران سے مذاکرات ہو چکے ہیں اور مستقبل میں بھی بات چیت کا امکان موجود ہے۔
امریکی صدر نے چین کے ساتھ تجارتی تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے لیے چین کے ساتھ کاروبار کرنا انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ چین کے ساتھ بڑھتا ہوا تجارتی تعاون برطانیہ کی سلامتی اور معیشت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ کینیڈا کے لیے چین کے ساتھ کاروبار کرنا اس سے بھی زیادہ خطرناک ہے، اور اتحادی ممالک کو چین کے ساتھ تجارتی تعلقات میں غیر معمولی احتیاط برتنی چاہیے۔
کیوبا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں کیوبا کی موجودہ حکومت زیادہ عرصے تک برقرار نہیں رہ سکے گی۔