وفاقی وزارت مذہبی امور نے سعودی عرب کے ویزے کے بائیو میٹرک سے متعلق اہم اعلان کردیا ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ عازمین حج “سعودی ویزہ بائیو” ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی بائیو میٹرک جلد مکمل کر لیں۔
انہوں نے بتایا کہ حج ویزے کے لیے سعودی بائیو میٹرک کروانا لازم ہے، اگر ایپ سے بائیو میٹرک نہ ہو سکے تو قریبی سعودی تاشیر سینٹر سے 8 فروری سے قبل بائیو میٹرک کروا لیں۔
ترجمان نے بتایا کہ بائیو میٹرک نہ ہونے کی صورت میں حج ویزہ نہیں لگے گا جبکہ سعودی تاشیر سینٹرز کی مزید تفصیلات پاک حج موبائل ایپ پر بھی دستیاب ہیں۔