اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر رانا عمران سکندر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے تمام ضروری طبی ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
پروفیسر رانا عمران سکندر کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو سیدھی آنکھ میں بینائی کم ہونے کی شکایت تھی، جس پر ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے مکمل طبی معائنہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو مرض اور اس کے ممکنہ علاج سے متعلق تفصیل سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لیے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا اور ضروری طبی اقدامات کیے۔
اس سے قبل سینیئر قانون دان اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا تھا کہ عمران خان کو چھوٹے مسئلے کے لیے نہیں بلکہ کسی بڑے مسئلے کی وجہ سے اسپتال لایا گیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بات اڈیالہ سے پمز تک پہنچ گئی لیکن اہل خانہ کو نہیں بتایا گیا، سب سے بڑی تشویش یہ ہے کہ پمز اسپتال میں کوئی ریٹینا اسپیشلسٹ ہے ہی نہیں۔