اجلاس میں پاکستان میں تیزی سے پھیلتے ہوئے ہیپاٹائٹس ڈیلٹا وائرس سے نمٹنے کیلیے اقدامات کاجائزہ لیا گیا،چینی کمپنی نے ہیپاٹائٹس ڈیلٹا تھراپی (HH-003) کی پیش رفت سے آگاہ کیا،فیز ٹوکے بین الاقوامی کلینیکل ٹرائلز مکمل کرنیوالی دواکو امریکن فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے علاج کیلیے بریک تھرو تھراپی کادرجہ دیاہے ۔
وزیر صحت نے کہاکہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس ڈیلٹاسنگین طبی مسئلہ بنتاجارہاہے، ہیپاٹائٹس ڈیلٹا (HDV) جگر متاثرکرنیوالاخطرناک وائرس ہے جوصرف اس صورت میں بیماری پیداکرتاہے، جب اسکے ساتھ ہیپاٹائٹس بی وائرس بھی موجود ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں دس لاکھ سے زائدافراداس مرض سے متاثر ہیں،بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے کے سبب جگرکے کینسر کاسبب بن سکتاہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہاکہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی کے تقریباً 20 فیصدمریض ہیپاٹائٹس ڈیلٹاسے بھی متاثر ہوسکتے ہیں،حکومتِ اس دواکی سستی اور پائیدار فراہمی کو یقینی بنانے کیلیے اقدامات کر رہی ہے۔