سندھ حکومت کا 4 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

 سندھ حکومت نے شبِ برات کے موقع پر صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

 اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شبِ برات کی مناسبت سے 4 فروری کو سندھ بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولز بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق صوبے کے تمام اضلاع میں قائم تعلیمی اداروں پر ہو گا۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ تعطیل کا فیصلہ مذہبی تقدس اور عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ شہری شبِ برات کی عبادات اور دیگر مذہبی سرگرمیاں اطمینان سے ادا کر سکیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی شبِ برات کے موقع پر صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سندھ حکومت نے بھی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا۔

Similar Posts