پنجاب میں 4 روزہ چھٹیاں، وزیراعلیٰ مریم نواز کا عوام کو اہم پیغام

0 minutes, 13 seconds Read
 

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے کے عوام کو طویل ہفتہ وار چھٹیوں کو مثبت انداز میں گزارنے اور تازہ دم ہونے کا موقع قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں طویل ہفتہ وار چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ 5 فروری کو یوم کشمیر، 6 فروری کو صوبائی سطح پر بسنت کی چھٹی، اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہوگی۔

مریم نواز نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پنجاب بھر کے عوام اس وقت کو آرام کرنے، تازہ دم ہونے اور بھرپور انداز میں گزاریں گے۔

Punjab will enjoy a long weekend with Kashmir Day on February 5, a provincial Basant holiday on the 6th, followed by Saturday and Sunday.
We hope people across Punjab take this time to relax, recharge, and make the most of the break 🫶🏻
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 1, 2026

 

Similar Posts