روس، دشمن شہر سونامی سے تباہ کرنیوالا ایٹمی تارپیڈو ایجاد

روسی سائنس دانوں نے دشمن کے ساحلی شہر زبردست سونامی لہروں سے تباہ کرنے کی خاطر ’’پوزیڈون‘‘ نامی ایٹمی تارپیڈو ایجاد کر لیا۔

اس 65 فٹ لمبے اور سمندر کے اندر 115میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتے ہتھیار پر ایک سو میگا ٹن وزنی ایٹم بم لادا جا سکتا ہے۔

یہ ہتھار ٹارگٹ شدہ ساحلی شہر کے نزدیک جا کر پھٹے گا۔ تب ایٹم بم پھٹنے سے 1600 فٹ اونچی سونامی لہریں جنم لے کر شہر تباہ وبرباد کر ڈالیں گی۔

یہ روسی ہتھیار اس لیے بڑا خطرناک کہ امریکہ بھی اسے روکنے کا کوئی ذریعہ نہیں رکھتا۔ اسی لیے امریکی ساحلی شہروں میں مقیم لوگ اس ایٹمی تارپیڈو سے کافی خوفزدہ ہو چکے ہیں۔

Similar Posts