غزہ میں امداد پر نئی پابندی: اسرائیل نے ’ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز‘ کو کام کرنے سے روک دیا

غزہ: اسرائیل نے بین الاقوامی امدادی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) کو غزہ میں اپنی سرگرمیاں روکنے کا حکم دے دیا ہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز غزہ میں کام کرنے والے اپنے مقامی عملے کی مکمل فہرست فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے، جس کے باعث تنظیم کو علاقے میں کام کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اسرائیلی حکام کے مطابق ان کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں کام کرنے والی تمام امدادی تنظیموں کے لیے یہ لازم ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کی تفصیلات فراہم کریں، اور اس شرط پر عمل نہ کرنے کی صورت میں امدادی سرگرمیاں بند کر دی جائیں گی۔

دوسری جانب ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے اسرائیلی فیصلے کو غزہ میں امدادی کام روکنے کا بہانہ قرار دیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے اور امدادی اداروں کو ناممکن فیصلوں پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

ایم ایس ایف کے مطابق اس اقدام سے غزہ میں پہلے سے سنگین انسانی بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

Similar Posts