شادی کے دوران فوٹوگرافر پول میں گرگیا، پانی میں بھی شوٹنگ جاری رکھی، ویڈیو وائرل

بھارت میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب اس وقت غیر معمولی توجہ کا مرکز بن گئی جب فوٹو شوٹ کے دوران ایک فوٹوگرافر اچانک سوئمنگ پول میں جا گرا، مگر اس کے باوجود اس نے کیمرہ بند نہیں کیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اس کی پیشہ ورانہ مہارت کو خوب سراہ رہے ہیں۔

تقریب میں موجود فوٹوگرافر نوبیاہتا جوڑے کے سنیما اسٹائل شاٹس لیتے ہوئے آہستہ آہستہ پیچھے کی جانب بڑھ رہا تھا۔ شادی کا ماحول، سجاوٹ اور جوڑے کے مناظر کو بہترین انداز میں محفوظ کرنے کی کوشش میں وہ یہ اندازہ نہ لگا سکا کہ اس کے پیچھے سوئمنگ پول موجود ہے، اور یوں لمحوں میں وہ پانی میں جا گرا۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

دلچسپ بات یہ ہے کہ پول میں گرنے کے فوراً بعد قریبی افراد مدد کے لیے آگے بڑھے، مگر فوٹوگرافر نے ہاتھ کے اشارے سے انہیں روک دیا اور پانی میں کھڑے ہو کر بھی تصاویر بناتا رہا۔ اس غیر متوقع صورتحال میں بھی اس کا فوکس مکمل طور پر دلہا دلہن پر رہا، جس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ کئی صارفین نے اس کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنی پرواہ کیے بغیر جوڑے کے قیمتی لمحات محفوظ کیے۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ جس انداز میں اس نے لوگوں کو آگے بڑھنے سے روکا، وہ اس کی پیشہ ورانہ وابستگی کی بہترین مثال ہے۔

بعض لوگوں نے اس منظر کو نہ صرف مزاحیہ بلکہ متاثر کن بھی قرار دیا اور کہا کہ ایسی لگن کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔ وائرل ہونے والی اس ویڈیو نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ بعض افراد اپنے کام سے اس قدر مخلص ہوتے ہیں کہ غیر متوقع حالات بھی انہیں اپنے مقصد سے نہیں ہٹا سکتے۔

Similar Posts