جھاڑو کے تنکوں سے تیار ”جعلی زیرہ“ کی بڑی مقدار پکڑی گئی، عوام کی صحت خطرے میں!

0 minutes, 0 seconds Read

جھاڑو کے تنکوں سے تیار ”جعلی زیرہ“ کی بڑی مقدار پکڑی گئی، ہے جس سے عوام کی صحت کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

زیرہ ہر کھانے کا لازمی جزو، ہر کچن کی شان ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا کہ آپ جو زیرہ استعمال کر رہے ہیں، وہ کہیں جھاڑو کے تنکوں سے تو نہیں بنا؟

بھارت کی ریاست اتر پردیش سے ایک حیران کن اور ہوش اُڑا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے۔ پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ”جعلی زیرے“ کی ایک بڑی کھیپ پکڑی ہے، جو دراصل ناریل کی جھاڑو کے تنکوں، گُڑ اور گھاس سے تیار کیا گیا تھا۔

جھاڑو بنانے کے بہانے ملزمان ناریل کے درختوں کی گھاس خریدتے تھے۔ پھر اس گھاس کو زیرے کے سائز میں کاٹ کر گرم گُڑ میں مکس کیا جاتا، اور بعد میں خشک کر کے ایسے تیار کیا جاتا کہ دیکھنے میں بالکل اصلی زیرہ لگے۔

اس جعلی زیرے کو 80 فیصد نقلی اور 20 فیصد اصلی زیرے کے ساتھ ملا کر مختلف شہروں کی مارکیٹوں میں بیچنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ضبط شدہ کھیپ کی مالیت 60 لاکھ بھارتی روپے سے زائد ہے، یعنی پاکستانی تقریباً دو کروڑ روپے!

اس کارروائی کے دوران پولیس نے کئی افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ کچھ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Similar Posts