ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیرکراچی کی عدالت نے رکشہ ڈرائیور سے ڈکیتی کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم رمضان کو 15 سال قید کی سزا سنادی۔
پراسیکیوشن کے مطابق، 19 دسمبر 2024 کو ایک رکشہ ڈرائیور، مسافر کو کراچی ایئرپورٹ چھوڑ کر جمعہ گوٹھ جا رہا تھا کہ ملیر کورٹ کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسے روکا۔ مدعی کے مطابق، ملزمان نے اس سے 3500 روپے چھین لیے اور جب اس نے شور مچایا تو قریب کھڑی پولیس پارٹی نے مداخلت کی۔
پشاور کا ٹک ٹاکر رکشہ ڈرائیور: موجی بھائی کی منفرد کہانی
پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم رمضان زخمی ہو گیا، جسے پولیس نے موقع پر گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا ساتھی پپو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
رکشہ ڈرائیور کا بھیس بدل کر ڈاکوؤں نے وارداتیں شروع کر دیں
ملزمان کے خلاف ڈکیتی، پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزامات کے تحت ملیر سٹی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے تمام شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں رمضان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 15 سال قید کی سزا سنائی۔