ریاست اوہایو میں ایک تقریب کے دوران امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ہاتھ سے ٹرافی گرگئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا وائٹ ہاؤس میں ایک مضحکہ خیز لمحہ ریکارڈ ہوا جب ان کے ہاتھ سے اوہائیو اسٹیٹ بکیز کی قومی چیمپئن شپ کی جشن کی تقریب کے دوران غلطی سے گر گئی۔
ٹرافی گرنے کا واقعہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اوہائیو اسٹیٹ کے کوچ ریان ڈے، اور نائب صدر جے ڈی وینس کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں ٹیم کی 2024 کالج فٹ بال چیمپیئن شپ کا جشن مناتے ہوئے تقاریر کے بعد پیش آیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ٹرافی کا سب سے اوپر والا حصہ اٹھایا، جس کے بعد ٹرافی کے نیچے کا حصہ زمین پر گر گیا۔
امریکی نائب صدر کے چینی شہریوں کو ’گنوار‘ کہنے پر چین کا سخت رد عمل سامنے آگیا
تقریب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی موجود تھے جنہوں نے جی ڈی وینس کو ٹرافی گراتے ہوئے دیکھا۔
جے ڈینس کے ہاتھ سے ٹرافی گری تو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر مضحکہ خیز تبصرے بھی کیے۔