کراچی میں ناردرن بائی پاس پر مویشی دوست منڈی 2025 کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

0 minutes, 0 seconds Read

ناردرن بائی پاس کراچی پر قائم ”مویشی دوست منڈی 2025“ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ منڈی کا باضابطہ افتتاح 19 اپریل کو کیا جائے گا، جب کہ 18 اپریل کو ایڈمنسٹریٹر شہاب خان میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔ انتظامیہ کی جانب سے بیوپاریوں اور خریداروں کے لیے متعدد سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جن میں چار انٹری فری راستے اور جانوروں کی خریداری کے لیے ٹوکن سسٹم شامل ہے۔ اس اقدام کا مقصد خریدار اور جانور دونوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

کراچی میں نادرن بائی پاس پر مویشی دوست منڈی 2025 کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، پنجاب کے مختلف شہروں سمیت کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں سے قربانی کا جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، مختلف رنگ و نسل کے خوبصورت اور چھوٹے بڑے قربانی کے جانوروں سے سجی یہ مویشی منڈی 19 اپریل سے باقاعدہ فنکشنل کردی جائے گی۔

ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی شہباب خان 18 اپریل بروز جمعہ کو الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کو مویشی منڈی کے انتظامات سے متعلق مکمل تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

مویشی منڈی کے بیوپاری اور خریداروں کی سہولت کیلئے مویشی منڈی انتظامیہ کی جانب سے اس بار جانوروں کے لیے ٹوکن سسٹم متعارف کرایا جارہا ہے اگر آپ دس جانوروں کی خریداری کرتے ہیں تو آپ کو جانوروں دس ٹوکن فراہم کیے جائیں گے جنہیں دکھا کر آپ اپنا خریدا ہوا قربانی کا جانور بآسانی مویشی منڈی کی حدود سے باہر لے جاسکیں گے۔

یہ اقدام آپ کے جانور کی حفاظت کے لیے بنایا کیا گیا ہے، بیوپاری اور خریدار کی آسانی کیلئے کراچی مویشی منڈی میں اے ٹی ایم مشین کی سہولت دستیاب ہوگ جبکہ شہریوں کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے پارکنگ فیس میں 50 فیصد تک کی بڑی رعایت کی گئی ہے۔

جنرل بلاکس میں بیوپاریوں کو اپنے ساتھ معیاری ٹینٹ لانے کی اجازت ہے جبکہ وی وی آئی پی اور وی آئی بلاکس میں ٹینٹ لگانے پر انتظامیہ کی جانب سے بڑا ریلیف دیا گیا ہے، وی وی آئی پی اور وی آئی پی بلاکس میں ٹینٹ انتظامیہ سے ڈسکاؤنٹ قیمت پر بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

وی وی آئی پی اور وی آئی پی بلاکس کے بیوپاری اگر اپنا ٹینٹ لگاتے ہیں تو انتظامیہ کو جگہ کے حساب سے رعایتی قیمت ادا کرنا ہوگی۔ ٹینٹ مویشی منڈی انتظامیہ کے معیار کے مطابق ہونا لازم ہے، معیاری ٹینٹ نہ ملنے کی صورت میں انتظامیہ سے ٹینٹ رعایتی نرخوں پر بھی لیا جاسکتا ہے، مویشی دوست منڈی کے افتتاح ہونے سے قبل ہی پنجاب اور سندھ سے آنے والے بیوپاریوں ہر مکمن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Similar Posts