نوشہرہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سینئر سول جج وکیل سمیت جاں بحق

0 minutes, 0 seconds Read

دو مختلف واقعات میں نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سینئر سول جج، وکیل سمیت جاں بحق ہو گئے جبکہ کوہاٹ میں سابق ڈسٹرکٹ ناظم ملک اسد قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوئے۔

نوشہرہ میں رشکئی انٹرچینج کے قریب سینئر سول جج کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نوشہرہ میں رشکئی انٹرچینج کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سینئر سول جج ایڈمن مردان حیات سکنہ کالام اور وکیل خالد خان جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے گاڑی کو رشکئی انٹرچینج کے قریب گولیوں کا نشانہ بنایا۔ سول جج اور ان کا ساتھی کسی کام سے پشاور جارہے تھے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مقتولین کی نعشیں مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردی گئی ہیں۔ واقعے کی رپورٹ تھانہ رسالپور میں درج کرلی گئی ہے۔

باپ کی سپاری دینے والا بیٹا، بیوی اور دوست سمیت گرفتار

کوہاٹ میں سابق ڈسٹرکٹ ناظم ملک اسد پر قاتلانہ حملہ

دوسری جانب کوہاٹ میں سابق ڈسٹرکٹ ناظم ملک اسد قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔


رکشہ ڈرائیور سے 3500 روپے لوٹنے والے ڈکیتوں کو 15 سال قید کی سزا

ذرائع نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نے سابق ڈسٹرکٹ ناظم ملک اسد کی گاڑی کو فائرنگ کرکے گولیوں کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے ملک اسد کے ساتھی زخمی ہوگئے۔

Similar Posts