فیصل آباد میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں اسکول کے بچے زد آگئے جس سے 1 بچہ جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق 3 ڈاکو بیوپاری سے مبینہ طور پر 8 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، واقعہ فیصل آباد کے علاقے مامو کانجن میں ظفر چوک کے قریب پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ 3 ملزمان نے بیوپاری سے لوٹ مار کی اور مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
نوشہرہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سینئر سول جج وکیل سمیت جاں بحق
پولیس کا کہنا تھاکہ فائرنگ کے نتیجے میں رکشہ میں سوار 3 بچے زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک بچہ دوران علاج چل بسا۔