8 فروری احتجاج؛ پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات طے

8 فروری کے احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات طے ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر جائے گا جس میں سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر اور دیگر اراکین شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کو 8 فروری کے حوالے سے دعوت دے گی۔

Similar Posts