پی ایس ایل: نئی فرنچائزز سیالکوٹ اور حیدرآباد نے ریٹینشنز کا اعلان کردیا

0 minutes, 12 seconds Read
پاکستان سپر لیگ کی دونوں فرنچائزز سیالکوٹ اسٹالینز اور حیدرآباد نے اپنی ریٹینشنز کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں فرنچائزز کو ہر کیٹیگری میں ایک ایک کھلاڑی ریٹین کرنے کی اجازت تھی۔

حیدرآباد نے صائم ایوب کو پلاٹینم کیٹیگری میں 12 کروڑ 60 لاکھ روپے، عثمان خان کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں 4 کروڑ 62 لاکھ روپے، عاکف جاوید کو گولڈ کیٹیگری میں ایک کروڑ 96 لاکھ روپے اور معاذ صداقت کو ایمرجنگ کیٹیگری میں 3 کروڑ 50 لاکھ روپے میں ریٹین کیا۔

Final reveal💥

Team Hyderabad retentions confirmed for HBL PSL 11 #HBLPSL | #NewEra pic.twitter.com/aIr2FAZX8z
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 6, 2026

سیالکوٹ اسٹالینز نے محمد نواز کو پلاٹینم کیٹیگری میں 6 کروڑ 16 لاکھ روپے، سلمان مرزا کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں 3 کروڑ 92 لاکھ، احمد دانیال کو گولڈ کیٹیگری میں 2 کروڑ 24 لاکھ اور سعد مسعود کو ایمرجنگ کیٹیگری میں 84 لاکھ روپے میں ریٹین کیا ہے۔

This just in. Your new stallionz 🐎

Stallionz confirm their retentions for HBL PSL 11 #HBLPSL | #NewEra pic.twitter.com/Uhh6ntENFQ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 6, 2026

واضح رہے کہ صائم ایوب پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

Similar Posts