پولیس کے مطابق تھانہ شاہ پور کی حدود میں فریقین کے درمیان خواتین کے تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں ایک راہ گیر بھی شامل ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی جب کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیجز کے مطابق ایک فریق گاڑی میں اچانک آتا ہے، تو دونوں ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے لگتے ہیں، اس دوران ایک مسلح شخص مخالف فریق کے فائرنگ کرنےو الے شخص پر اندھا دھند گولیاں برسانے کے ساتھ اس پر تشدد بھی کرتا ہے۔
بعد ازاں ایک فریق اپنے ایک زخمی ساتھی کو گاڑی میں لے کر جاتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔