سینئر اداکار 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

نیپال کے معروف اداکار سنیل تھاپا 68 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہیں طبیعت بگڑنے پر ناروِک اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زیرِ علاج تھے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ وہ بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لائے گئے اور علاج کے دوران ان کی حالت اچانک خراب ہو گئی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ای سی جی رپورٹس سے ظاہر ہوا کہ ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ بنی۔ فلمی دنیا میں طویل عرصے تک سرگرم رہنے والے سنیل تھاپا کو نیپالی سنیما کا بڑا نام سمجھا جاتا تھا۔

انہوں نے 300 سے زائد نیپالی فلموں میں کام کرنے کے علاوہ متعدد بالی ووڈ اور بھوجپوری پروڈکشنز میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Similar Posts