پولیس نے تھانہ مندرہ کی حدود میں اپنی شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والی دلہن کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا جبکہ دلہن کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ کرنے والی دلہن کے خلاف مقدمہ پولیس اے ایس آئی وسیم اختر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ دلہن سے پستول بھی برآمد کرلیا اور پستول میں لوڈڈ 4 گولیاں بھی برآمد کرلی ہیں، جبکہ دلہن کے قریب موجود لڑکا موقع سے بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ دلہن کی ہوائی فائرنگ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد راولپنڈی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے اپنی شادی پر فائرنگ کرنے والی دلہن کو گرفتار کر لیا۔
مزید بتایا گیا کہ گرفتار دلہن نے اعتراف کیا کہ انہیں پستول ان کے دولھے نے دیا تھا تاہم دولھا موقع سے فرار ہوا ہے جبکہ ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار جارہے ہی۔