کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیدرلینڈز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 147 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ قومی ٹیم کے باؤلرز نے ابتدا میں نیدرلینڈز کے بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا اور مقررہ ہدف تک محدود رکھا۔
148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے اچھا آغاز کیا، تاہم مڈل آرڈر ایک بار پھر ناکام رہا جس کے باعث میچ اختتامی اوورز میں پھنس گیا۔ پاکستان کو آخری دو اوورز میں 29 رنز درکار تھے، ایسے نازک موڑ پر رانا فہیم اشرف نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
فہیم اشرف نے 19ویں اوور میں تین شاندار چھکوں کی مدد سے 24 رنز بٹور کر میچ کا نقشہ بدل دیا۔ آخری اوور میں بھی انہوں نے چوکا لگا کر پاکستان کو شکست سے بچایا اور 11 گیندوں پر ناقابل شکست 29 رنز بنا کر گرین شرٹس کو فتح سے ہمکنار کیا۔
پاکستان نے یہ میچ 3 وکٹوں سے جیتا جبکہ شاندار کارکردگی پر رانا فہیم اشرف کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
نیدرلینڈز کے خلاف اس یادگار اننگز کے بعد سوشل میڈیا پر رانا فہیم اشرف کے چرچے ہونے لگے۔ صارفین نے ان کی بیٹنگ کو خوب سراہا اور دلچسپ تبصرے کیے۔
پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ماچس تو یونہی بدنام ہے زمانے میں، آگ تو رانا فہیم نے لگا رکھی ہے۔
ماچس تو یونہی بدنام ہے زمانے میں
آگ تو رانا فہیم نے لگا رکھی ہے 🔥🔥
WE LOVE YOU RANA FAHEEM ASHRAF#PAKvNED #T20WorldCup pic.twitter.com/EC9stQcbim
— Islamabad United (@IsbUnited) February 7, 2026
ایک صارف نے ایکس پر فہیم اشرف کی تصویر لگاتے ہوئے لکھا کہ لوگ رانا رانا کہتے ہیں رانا کو پرواہ نہیں، ایک بار دل لگا کے دیکھو رانا بےوفا نہیں۔
لوگ رانا رانا کہتے ہیں رانا کو پرواہ نہیں
ایک بار دل لگا کے دیکھو رانا بےوفا نہیں 🔥 pic.twitter.com/jF6jsoGFhD
— Abubakar Khan (@abubakarmemer) February 7, 2026