عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس وقت ’سیاسی روزے‘ کی حالت میں ہیں اور وقت آنے پر ہی اسے کھولیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں درست وقت اور درست فیصلہ ہی اصل کامیابی کی کنجی ہے۔
شیخ رشید نے اپنے مخصوص انداز میں کہا، ’میں نے سیاسی روزہ رکھا ہوا ہے، اور مجھے پتہ ہے کہ میں نے روزہ کب کھولنا ہے۔ سیاست میں صحیح وقت اور صحیح فیصلہ اہم ہوتا ہے، اور وقت آنے پر ہی روزہ کھولو گا۔‘
ہرطرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے دعا کریں کہ روشنی ہوجائے، شیخ رشید
انہوں نے ملک میں عدالتی نظام پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چار ماہ کے اندر 36 ہزار ملزمان کے ٹرائل کا حکم دیا گیا ہے، جو زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔ ان کے مطابق، ان مقدمات میں سے 25 ہزار ملزمان مفرور ہیں، جبکہ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا، ’میری زندگی میں تو 36 ہزار ملزمان کا فیصلہ ہونا ممکن نہیں لگتا۔‘