ایبٹ آباد اور پشاور کے بعد دیگر اضلاع میں شام کی عدالتیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے سوات، مردان، ڈی آئی خان، بنوں اور کوہاٹ میں شام کی عدالتیں شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
اس حوالے سے پشاور ہائی کورٹ نے مذکورہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کے 54 ویں اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان نے شام کے اوقات کار میں عدالتیں کھولنے کا فیصلہ کیا تھا، تمام مذکورہ ڈویژنل ہیڈکواٹرز میں شام کے اوقات کی عدالتیں کھولی جائیں۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ شام کی عدالتوں میں وارثت سمیت خواتین اور بچوں کے مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے جائیں گے۔