ملک کی ترقی کیلئے حکومت اور اتحادی دن رات کام کر رہے ہیں، گورنر سندھ

0 minutes, 0 seconds Read

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دشمن طاقتیں حالات خراب کرنا چاہتی ہیں کیونکہ افواج پاکستان نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا، ملک کی ترقی کے لیے حکومت اور اتحادی دن رات کام کر رہے ہیں، ماضی میں حکمرانوں نے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر بنانے اور گورنر ہاؤس کی دیواریں گرا کر جامعات بنانے کا کہا تھا، ہم نے ایسا کوئی دعویٰ نہیں کیا لیکن گونر ہاؤس میں 50 ہزار طلبا آئی ٹی کورس کر رہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان ترقی کی جانب جارہا ہے، پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بہتری آرہی ہے، آئی ایم ایف نے بھی قرضہ ری شیڈول کردیا ہے، ملک کی ترقی کے لیے حکومت اور اتحادی دن رات کام کررہے ہیں، ماضی میں حکمرانوں نے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر بنانے کا کہا، کہا گیا گورنرہاؤس کی دیواریں گرا کر جامعات بنائیں گے، ہم نے ایسا دعویٰ نہیں کیا لیکن 50 ہزار طلبا کو گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورس کرارہے ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ دشمن طاقتیں حالات کو خراب کرنا چاہتی ہیں کیونکہ دشمن جانتا ہے کہ اگر اس شہر کے لوگ اپنے پیروں پر کھڑے ہوگئے تو یہ ملک ترقی کرے گا، میں نے اپنے بلوچ بھائیوں کو گورنر ہاؤس میں افطار پر دعوت دی ہے، افواج پاکستان نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا۔

جعفر ایکسپریس پر حملہ؛ بھارتی میڈیا، پی ٹی آئی اور بی ایل اے ایک زبان بول رہے تھے، وفاقی وزیر اطلاعات

کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ اس شہر کے لیے ترقیاتی کام کروانے ہیں، سڑکیں اور گلیاں اعلیٰ معیار کی ہوں، گھروں میں پینے کے پانی اور گیس کی فراہمی ہو، اس شہر میں لوگ منشیات، گٹکے کے عادی بنتے جارہے ہیں، ہمیں انہیں آئی ٹی اور ہنر سکھا کر پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی چیز سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق کے نہ پھیلائیں کیونکہ اس سےملک اور افواج کو نقصان پہنچتا ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وعدہ کیا کہ کراچی کو پھر سے روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔

Similar Posts