ایپسٹین نے جیل میں خودکشی نہیں کی؟ ڈاکٹرز کا چونکا دینے والا دعویٰ

کمسن بچیوں سے جنسی زیادتی اور انسانی اسمگلنگ کے مقدمات میں ملوث بدنام امریکی سرمایہ کار جیفری ایپسٹین کی موت سے متعلق ایک نیا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایپسٹین نے خودکشی نہیں کی بلکہ ممکنہ طور پر ان کا گلا دبایا گیا تھا۔ یہ دعویٰ ان کی موت کے حوالے سے جاری بحث کو ایک بار پھر تازہ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ جیفری ایپسٹین اگست 2019 میں نیویارک کی جیل میں مردہ پائے گئے تھے۔ اس وقت سرکاری طور پر ان کی موت کو خودکشی قرار دیا گیا تھا، تاہم اس معاملے پر مختلف حلقوں کی جانب سے شکوک و شبہات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔

دوسری جانب ایپسٹین سے مبینہ تعلقات کے معاملے پر عالمی لاجسٹکس کمپنی ڈی پی ورلڈ کے سربراہ سلطان احمد بن سلیم مستعفی ہو گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ایپسٹین سے متعلق جاری دستاویزات میں ان کا نام بھی سامنے آیا تھا۔

حال ہی میں امریکی محکمہ انصاف نے ایپسٹین کیس سے متعلق نئی فائلز جاری کی ہیں جن میں کمسن بچوں سے جنسی زیادتی اور انسانی اسمگلنگ کے الزامات کی تفصیلات شامل ہیں۔ ان دستاویزات کے بعد اس کیس سے جڑے مختلف افراد پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Similar Posts