تجارتی جنگ میں شدت، ٹرمپ نے چینی مصنوعات پر ٹیرف بڑھا کر 245 فیصد کردیا

0 minutes, 0 seconds Read

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کرگئی، ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی مصنوعات پر 245 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

چین کی جانب سے کیے گئے جوابی اقدامات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کرتے ہوئے چین سے درآمد کی جانے والی مصنوعات پر ٹیرف کو 245 فیصد تک بڑھا دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کر دہ بیان کے مطابق دنیا کے 75 ممالک نے ٹیرف کے معاملے پر امریکہ سے مذاکرات کے لیے رابطہ کیا ہےلیکن چین نے مذاکرات کے بجائے جوابی کارروائی کو ترجیح دی،چین نے ہمارے لیے کوئی اور راستہ نہیں چھوڑا، نئے ایگزیکٹو آرڈر کا مقصد امریکی صنعت، ٹیکنالوجی، اور قومی سلامتی کو تحفظ دینا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ مجموعی ٹیرف تین حصوں پر مشتمل ہے 125 فیصد باہمی ٹیرف، 20 فیصد فینٹینیل بحران سے نمٹنے کے لیے اور 301 سیکشن کے تحت مخصوص اشیاء پر 7.5 سے 100 فیصد تک کا اضافی ٹیرف ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اسٹیل اور ایلومینیم پر ٹیرف کے حوالے سے موجودہ خامیوں اور چھوٹ کو ختم کرتے ہوئے 25 فیصد حقیقی ٹیرف بحال کیے ہیں۔ ہم نےمنصفانہ اور باہمی منصوبہ متعارف کرایا ہے جس کا مقصد غیر منصفانہ اور غیر باہمی تجارتی معاہدوں کا توڑ ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ایگزیکٹو آرڈر امریکی تجارتی پالیسی کو قومی مفادات سے ہم آہنگ کرنے کی ایک نئی کوشش ہے یہ اقدام ”امریکہ فرسٹ“ پالیسی کے تحت کیے گئے سابقہ فیصلوں کا تسلسل ہے، جس کا مقصد نہ صرف اقتصادی برتری کو یقینی بنانا ہے بلکہ قومی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنا بھی ہے۔

تجارتی جنگ میں شدت، چین نے امریکہ سے طیاروں اور پرزہ جات کی خریداری روک دی

تجارتی جنگ سنگین: چین نے بھی امریکہ پر 125 فیصد ٹیرف لگا دیا

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی اختراعات کے تحفظ کے لیے بھی اہم قدم اٹھائے گئے ٹرمپ نے ایک یادداشت پر دستخط کیے جس کے تحت ڈیجیٹل سروس ٹیکس، جرمانوں اور غیر ملکی حکومتوں کی امریکی کمپنیوں پر عائد کردہ غیر منصفانہ پالیسیوں کے خلاف تجارتی محصولات پر غور کیا گیا۔

دوسری جانب معاشی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے سخت اقدامات سے صارفین پر مہنگائی کا بوجھ بڑھے گا، عالمی تجارتی تعلقات مزید کشیدہ ہوں گے اور سپلائی چین میں رکاوٹیں پیدا ہوں گی۔

Similar Posts