کمشنر کراچی کی جانب سے تھری سیٹر اور فور سیٹر رکشوں پر پابندی اور فوری نوٹی فیکشن کے اجراء کے بعد شہر میں دھڑلے سے رکشہ کی سواریاں جاری ہیں۔
کمشنر کراچی کے احکامات ہوا میں اڑ گئے شہر کے مختلف مقامات پر تھری سیٹر سے لیکر سکس سیٹر رکشوں کی بھرمار دو ماہ کی پابندی کے باوجود دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کرنے پر کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔
شہر میں چنگچی رکشے دھڑلے سے سواریاں بٹھا کر سڑکوں پر دوڑتے نظر آ رہے ہیں اورٹریفک پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔
یاد رہے کہ کراچی کی گیارہ مرکزی شاہراہوں پر غیرقانونی رکشوں کی آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے، یہ پابندی آج سے 14 جون تک نافذ رہے گی۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے مطابق یہ فیصلہ ٹریفک کا بہاؤ بہتر بنانے اور شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔
پابندی میں شاہراہ فیصل، اسٹیڈیم روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ،شہید ملت روڈ، عبداللہ شاہ غازی روڈ، دیگر سڑکیں شامل ہیں۔ کمشنر کراچی نے رکشہ ڈرائیورز کو متبادل راستوں کے استعمال کی ہدایت ہے۔
۔