متنازع ٹویٹس کیس میں ایڈوکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی اپیل کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے کل سماعت کے لئے مقرر کرلیا۔
رجسڑار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ٹرائل کورٹ سے متنازع ٹویٹس کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستیں بھی کل سماعت کے لئے مقرر کردی گئیں جس میں سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف کل اپیلوں پر سماعت کریں گے ۔
24 جنوری کے ٹرائل کورٹ کے آرڈر کو ایمان اور ہادی نے چیلنج کر رکھا ہے، ٹرائل کورٹ نے ایمان اور ہادی کو دس دس سال قید و جرمانہ کی سزائیں سنائیں تھیں۔