کراچی میں دن کےاوقات میں ہیوی ٹریفک پرمکمل پابندی عائد، متبادل روٹس جاری

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی.

کمشنر کراچی نے ٹریفک حادثات پر قابو پانے کیلئے ایک اور حکم نامہ جاری کر دیا، جس کے تحت شہر میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر مکمل پابندی ہو گی۔ کمشنر نے پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پرلگائی ہے۔

کراچی میں مخصوص شاہراہوں پر رکشوں کی پابندی کا حکم نظرانداز 87 150

کمشنر کراچی کے نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 6 بجے سے رات 10 تک شہر میں ہیوی ٹریفک کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی جس کا اطلاق تعمیراتی مال بردار ڈمپرز پر بھی ہوگا۔

کمشنر کراچی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہیوی ٹریفک کو سپر ہائی وے سے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا براستہ سلپ روڈ چلنے کی اجازت ہو گی۔

کراچی میں ہیوی ٹریفک بے قابو، گلبائی چوک پر ٹرک نے راہ گیر خاتون کو کچل دیا 49

اس کے علاوہ ہیوی ٹریفک کو نیشنل ہائی وے سے گودام چورنگی براستہ منظر پیٹرول پمپ، یونس چورنگی، جام صادق چلنے کی اجازت ہوگی۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کراچی میں کریک ڈاؤن؛ 7 ہزار 8 سو ساٹھ موٹر سائیکلیں ضبط 174

اسی طرح ناردرن بائی سے پراچہ چوک، اسٹیٹ ایونیو، سیمینز چورنگی سے گلبائی پر ہیوی ٹریفک کو آمدورفت کی اجازت ہوگی ۔

Similar Posts