جو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا، نیست و نابود کر دیا جائے گا، طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشوں کا جال بُننے والوں کو ایک بار پھر واضح پیغام مل چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق طارق فضل چوہدری نے ایکس پرپیغام جاری کیا جس میں کہا کہ یہ سرزمین کمزور نہیں، یہ شہداء کے لہو سے مضبوط ہوئی ہے۔ افغانستان میں بھارتی سرپرستی میں پلنے والے فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں پر پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان معصوم جانوں کا بدلہ جو دہشتگردی کی آگ میں جھونک دی گئیں، یہ صرف ایک آپریشن نہیں، یہ ہر اُس ماں کے آنسوؤں کا جواب تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن اس ماں کے آنسووں کا جواب جس نے اپنے بیٹے کو وطن پر قربان کیا۔ یہ ہر اُس بچے کے خوابوں کا دفاع تھا جو ایک محفوظ پاکستان چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کمزور سمجھنے کی غلطی  کوئی نہ کرے گا، وہ یاد رکھے ہم امن کے خواہاں ضرور ہیں، مگر اپنی سرزمین، اپنے عوام اور اپنے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے۔

۔ 

کوئی بچ نہیں پائے گا۔یہ وطن ہماری پہچان ہے،

یہ وطن  ہماری غیرت ہے، ہمارا ایمان ہے۔

پاکستان پہلے بھی تھا، پاکستان آج بھی ہے، اور پاکستان ہمیشہ رہے گا۔

پاکستان سب سے پہلے

Similar Posts