بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کا دن؛ صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بھچر کو پولیس نے روک دیا

0 minutes, 0 seconds Read

بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دن کے موقع پر صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بھچرکو پولیس نے روک دیا۔ حامد رضا کا کہنا تھا میرانام کبھی کمپرومائزڈ لوگوں میں شامل نہیں ہوگا، جو لوگ اندر جاتے ہیں انکے متعلق سوالات موجود ہیں۔

راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے روز پی ٹی آئی کے رہنماؤں صاحبزادہ حامدرضا اوراحمد خان بھچرکوبھی پولیس نے روک دیا۔

اس موقع پر صاحبزادہ حامد رضا نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کوئی راستہ نہیں بچا کہ ہم یہاں پرامن طور پر آنے کی کال دیں، لارجر بنچ کے فیصلے آئے، چیف جسٹس نے سلمان صفدر کی ملاقات کا کہا لیکن نہیں ملنے دے رہے،
بانی پی ٹی آئی کے ساتھ رویہ ہے تو پھر کیا توقع کی جاسکتی ہے۔

حکومت جھوٹ بول رہی ہے، کوئی ایم این اے بغیر سیکیورٹی کے بلوچستان جا کر تو دکھائے، عمر ایوب

حامدرضا نے کہا کہ میرا نام کبھی کمپرومائزڈ لوگوں کی فہرست میں شامل نہیں ہوگا، پارٹی کے اندر ملاقاتوں کو لیکر تشویش تو ہے، کچھ لوگوں کے متعلق عام رائے ہے کہ وہ کمپرومائزڈ ہیں، جو لوگ اندر جاتے ہیں انکے متعلق سوالات تو موجود ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو گورکھپور ناکے پر روک لیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بھی داہگل ناکے پر پہنچ گئے، عمر ایوب کی علیمہ خان اور دیگر کارکنوں سے ملاقات جارہے، پولیس نے قیدی وین داہگل کے مقام پر طلب کر لی۔

Similar Posts