وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ہم 28مئی والے ہیں اور یہ گیدڑ 9مئی والے ہیں، انہوں نے اپنے ملک اور فوج پر حملہ کیا۔
انہوں نے مسلم لیگ ن یوتھ کوآرڈینیٹرزکے ڈویژنل،ضلعی اورتحصیل کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب میں بانی پی ٹی آئی پر شاعرانہ تنقید کرتے ہوئے شعر سنایا کہ ۔۔۔
وہ جو کہتا تھا کچھ نہیں ہوتا
اب وہ روتا ہے چپ نہیں ہوتا
انہوں نے یہ بھی کہا ہم 28 مئی والے ہیں، یہ گیدڑ 9 مئی والے ہیں، پاکستان اور بانی پی ٹی آئی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، ملکی معیشت کی تعریف عالمی ادارے کر رہے ہیں، مہنگائی کم ہوئی بجلی سستی ہوئی۔
ملک سے پنکی، گوگی اور کپتان کی نحوست کا سایہ چھٹ چکا، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ دور فسطائیت کادور تھا، میں نےکہا تھا کہ یہ بھاگ جائیں گےاور وہ سچ ثابت ہوا ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ن لیگ نےخدمت اور تعمیرو ترقی کی سیاست کی ہے، موٹرویز کا جال خیبرپختونخوا سے گزر رہا ہے، ہم 28مئی والے ہیں،9مئی والے نہیں، مسلم لیگ ن نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ہے۔
ْ
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا وژن ملک و قوم کی ترقی ہے، 9 مئی والوں نے اپنے ہی ملک پر حملہ کیا،
9 مئی والوں نے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچایا، املاک تباہ کیں۔
پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست کو پروان چڑھایا، آج خود تقسیم کا شکار ہے، عطا تارڑ
انسانی اسمگلرز کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، عطا تارڑ
انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ شہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی کی خبریں دیکھ کر رات بھرسو نہ سکا، دشمن بھی پاک فوج کےجوانوں کی بہادری کی تعریف پرمجبور ہوئے۔
وفاقی وزیراطلاعات عطار تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے دشمن کی خاطرقوم کےسپوتوں کی یادگاروں کی بےحرمتی کی گئی، خیبرپختونخوا کےغیور عوام نے کبھی ساتھ نہیں چھوڑا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اختیارولی مشکل وقت میں ن لیگ کےساتھ کھڑے رہے، انتخابات میں نوشہرہ سےسیٹ نکالنا بہت بڑی بات تھی۔