عمر کوٹ میں این اے 213 پر ضمنی انتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری، غیر حتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق چار سو اٹھانوے پولنگ اسٹیشننز میں سے چھ کے غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج آج نیوز کو موصول ہوگئے ہیں۔
عمرکوٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 498 پولنگ اسٹیشنز میں سے 6 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آج نیوز کو موصول ہو چکے ہیں۔
اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار صبا تالپور1587 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ آزاد امیدوار لال کولہی 1317 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
حلقے میں مجموعی طور پر 498 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے، اور حتمی نتائج کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت گنتی کا عمل جاری ہے۔