این اے 213 عمر کوٹ پر ضمنی انتخاب پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
غیر حتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق 4 سو 98 پولنگ اسٹیشننز میں سے 133 کے غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج آج نیوز کو موصول ہوگئے۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کی صبا تالپور49089 ووٹ لے کر پہلے جبکہ آزاد امیدوار لال کولہی21829 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔