تفصیلات کے مطابق پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف شکست کے بعد سرکاری ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گرما گرم بحث دیکھنے میں آئی، جہاں سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ اور سابق اسپنر ثقلین مشتاق آمنے سامنے آ گئے۔
دونوں کے درمیان موضوع قومی ٹیم میں شاداب خان کا اصل کردار تھا۔
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ شاداب خان کے بنیادی کردار سے متعلق ابہام ٹیم کے توازن کو متاثر کر رہا ہے۔
ان کے مطابق یہ واضح ہونا چاہیے کہ شاداب کو بیٹنگ آل راؤنڈر سمجھا جا رہا ہے یا بولنگ آل راؤنڈر، کیونکہ اسی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
دوسری جانب ثقلین مشتاق نے سختی سے شاداب کا دفاع کیا۔
انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ شاداب کئی مواقع پر بیٹ سے میچ وننگ اننگز کھیل چکے ہیں اور انہیں صرف بولنگ آل راؤنڈر کہنا ان کی صلاحیتوں کو محدود کرنا ہے۔
جواب میں حفیظ نے اپنے کیریئر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہر آل راؤنڈر کو اپنی بنیادی ذمہ داری کا علم ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میرے کپتان مجھے کہتے تھے کہ حفیظ صاحب آپ اگر بیٹنگ میں رنز نہیں بنائیں گے تو ہمیں آپ کی بولنگ کی ضرورت نہیں ہے۔
Heated exchange between Saqlain Mushtaq and Muhammad Hafeez over Shadab Khan#T20WorldCup #cricket #PAKvENG pic.twitter.com/7vXLxiSp5k
— Urooj Jawed🇵🇰 (@uroojjawed12) February 24, 2026
ان کے مطابق بین الاقوامی سطح پر واضح کردار ہی کامیابی کی ضمانت بنتا ہے۔