ایپسٹین فائلز میں نام آنے پر ناروے کے سابق وزیراعظم کی مبینہ خودکشی کی کوشش

اوسلو: ناروے کے سابق وزیرِاعظم اور نوبیل امن کمیٹی کے سابق چیئرمین تھوربیورن جیگ لینڈ کے بارے میں میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق 75 سالہ سیاستدان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، تاہم حکام کی جانب سے باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا نام مبینہ طور پر جیفری ایپسٹین سے متعلق دستاویزات میں سامنے آیا تھا، جس کے بعد ناروے کی پولیس نے اس ماہ ان کی رہائش گاہوں پر تلاشی بھی لی تھی۔

رپورٹس کے مطابق دستاویزات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جیگ لینڈ کے ایپسٹین کے ساتھ کئی برسوں سے روابط تھے اور انہیں غیر ملکی دوروں اور قیام کی پیشکش کی گئی تھی۔

تھوربیورن جیگ لینڈ 2009 سے 2015 تک نوبیل امن کمیٹی کے چیئرمین رہے، جبکہ وہ کونسل آف یورپ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

تاحال ناروے کے حکام کی جانب سے الزامات یا واقعے کی مکمل تفصیلات پر باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Similar Posts