محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے، اسلام آباد اور گردونواح میں بعض مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق مری ،گلیات،راولپنڈی، اٹک، میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیزہواؤں اور بارش ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ دیر،سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر،مالاکنڈ، میں بارش ژالہ باری کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔
ژالہ باری سے تباہی کے بعد آج اسلام آباد کا موسم کیسا رہے گا؟
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع آج بھی گرمی کے زیر اثر ہی رہیں گے، جبکہ ژوب،موسیٰ خیل،بارکھان اورگردونواح میں بارش ژالہ باری کی پیش گوئی ہے۔