مردان میں زہریلا کھانا کھانے سے 7 افراد کی حالت غیر ہوگئی

0 minutes, 0 seconds Read

خیبرپختونخوا کے علاقے مردان کی تحصیل رستم میں زہریلا کھانا کھانے سے 7 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق زہریلا کھانا کھانے سے متاثر ہونے والوں میں 3 مرد، 3 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں، متاثرہ افراد کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے جہاں تین افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

خیرپور میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق، کمشنر سکھر کا نوٹس

ریسکیو حکام کے مطابق گندم کی زہریلی گولی آٹے میں مکس ہو گئی تھی جس کے باعث متاثرہ افراد کی حالت غیر ہوئی۔

Similar Posts