ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارتی ٹیم میں شامل اہم کھلاڑی کے والد انتقال کرگئے

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے بھارتی ٹیم میں شامل کرکٹر رنکو سنگھ کے والد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنکو سنگھ کے والد کھانچند سنگھ طویل عرصے سے جگر کے کینسر میں مبتلا تھے اور نئی دہلی کے نواحی علاقے میں واقع ایک اسپتال میں آج صبح انتقال کر گئے۔

مڈل آرڈر بلے باز رِنکو سنگھ نے اپنے والد کے انتقال کے باعث عارضی طور پر اسکواڈ چھوڑ دیا ہے۔ کرکٹر کے والد کے انتقال کی خبر کے بعد کرکٹ حلقوں اور مداحوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

سابق کپتان ویرات کوہلی نے رنکو سنگھ کے والد کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

دیگر سابق کرکٹرز نے بھی رِنکو کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا، ہربھجن سنگھ نے اسے خاندان کے لیے کڑا وقت قرار دیا۔

واضح رہے کہ رِنکو سنگھ سپر آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں زمبابوے کے خلاف میچ سے قبل دوبارہ ٹیم کو جوائن کر چکے تھے تاہم وہ چنئی میں کھیلے گئے اس میچ کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنے تھے۔ اس میچ میں بھارت نے زمبابوے کو 72 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر اہم جیت حاصل کی۔

Similar Posts