حیدرآباد میں شدید گرمی میں پانی کی فراہمی کا نظام درہم برہم

0 minutes, 0 seconds Read

حیدرآباد میں واسا کی جانب سے پانی کی سپلائی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ شہری فلٹر پلانٹس پراپنے کام چھوڑ کر گھنٹوں پانی کے لیے قطاروں میں لگے رہتے ہیں

حیدرآباد کے مختلف علاقوں لطیف آباد، قاسم آباد اور سٹی میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے مختلف علاقوں میں کئی دنوں سے پانی کی سپلائی بند ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر کہیں پانی آ بھی رہا ہے تو گندہ اور بدبودارہے، شہری فلٹر پلانٹس پراپنے کام چھوڑ کر گھنٹوں پانی کے لیے قطاروں میں لگے ہوئے ہیں

سیاسی جماعتوں کے رہنما شہر میں پانی کی قلت کی بنیادی وجہ دریائے سندھ میں پانی کی کمی کو قرار دیتے ہیں۔

حیدرآباد میں پانی کی روزانہ ضرورت 110 ملین گیلن ہے جبکہ واسا کی جانب سے سپلائی صرف 61 ملین گیلن کی جارہی ہے۔

Similar Posts