انڈر 19 ایشیا کپ سیمی فائنل: بنگلا دیش کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں رسائی کے لیے چار ٹیمیں آج سیمی فائنلز میں آمنے سامنے ہیں، جہاں پاکستان، بنگلادیش، بھارت اور افغانستان کے درمیان مقابلوں کے بعد فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کا فیصلہ ہوگا۔
ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل پاکستان اور بنگلادیش کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے، جہاں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسرا سیمی فائنل بھارت اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے جہاں افغانستان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں سیمی فائنلز میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیمیں فائنل میں جگہ بنائیں گی، جہاں ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے مقابلہ ہوگا۔
شائقین کرکٹ کی نظریں آج ہونے والے دونوں سیمی فائنلز پر مرکوز ہیں، جن کے نتائج سے ٹورنامنٹ کے فائنل کی لائن اپ مکمل ہوجائے گی۔