وزیراعظم سے حافظ نعیم کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات

0 minutes, 0 seconds Read
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کی۔

وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی ملاقات میں  جماعت اسلامی کے وفد میں لیاقت بلوچ، میاں محمد اسلم اور آصف لقمان قاضی شامل تھے۔

ملاقات کے دوران امیر جماعت اسلامی کو افغانستان، ایران اور مشرق وسطیٰ و خلیج کے موجودہ حالات پر ان کیمرہ بریفنگ دی گئی۔ وفد کو پاکستان کی سفارتی کوششوں اور اقدامات پر بھی اعتماد میں لیا گیا۔

اس موقع پر وفد کو ایران اور خلیجی ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے پاکستانیوں کی سہولت کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی۔

ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ اور وزیرِ مملکت طلال چوہدری بھی شریک تھے۔

Similar Posts