رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ علیمہ خانم سوشل میڈیا کی باس ہیں، مجھے گالیاں دلوا رہی ہیں۔
شیر افضل مروت نے سما ٹی وی پر انصار عالم کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ علیمہ خانم سوشل میڈیا کی باس ہیں، مجھے گالیاں دلوا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے پارٹی سے نکال دیا گیا، اب بس کرو ناں، ان لوگوں نے گالی تک بات پہنچا دی، اب میں خاموش نہیں رہوں گا، وہ وقت گزر گیا جب ہم چپ رہا کرتے تھے۔
شیر افضل مروت نے پارٹی کو بری خبر سنا دی
شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی میں واپسی ممکن ہے یا نہیں؟ سلمان اکرم راجہ کا بڑا بیان آگیا
بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر اپنی رکن قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دوں گا، شیر افضل مروت
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ علیمہ خانم نے بانی سے 300 ملاقاتیں کیں، 2 بار ملاقاتیں نہ ہوئیں تو آسمان گرپڑا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ علیمہ خان کے سب سے بڑے منظورنظر سلمان اکرم راجہ خود ہیں، عمرایوب بھی سوشل میڈیا سے ڈرتے ہیں۔
ان کہنا تھا کہ میں جذباتی کیوں نہ ہو، ایسی رعونت، ایسی فسطائیت، سب کو گالیاں پڑتی ہیں لیکن قیادت میں کسی کو جرات نہیں جو جواب دے سکیں۔