ملک میں غیر قانونی رہائش پذیر افغان باشندوں کی بے دخلی کا سلسلہ جاری

0 minutes, 0 seconds Read

ملک میں غیر قانونی رہائش پذیر افغان باشندوں کی بے دخلی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز پاک افغان بارڈر طورخم سے 2 ہزار 356 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو بے دخل کیا گیا۔

پاک افغان بارڈر طورخم کے راستے غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی دخلی کا سلسلہ جاری ،،ڈپٹی کمشنر خیبر کے مطابق گذشتہ روز 2 ہزار 356 غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہری ملک بدر ہوئے۔

ملک بدر افغان شہریوں میں سے 2 ہزار 394 افغان شہری لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ آئے، قانونی کارروائی پوری ہونے کے بعد انہیں طورخم سرحد کے راستے ڈی پورٹ کیا گیا۔

پنجاب کے مختلف اضلاع اور آزاد کشمیر سے گرفتار 712 افغان شہریوں کو سیدھا طورخم سرحد منتقل کرکے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم اپریل سے لیکر اب تک 46 ہزار 116 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو بے دخل کیا جاچکا ہے۔

Similar Posts