ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے سیکٹر ایف 6 سے یہ گرفتاریاں کی ہیں، مذکورہ افراد عورت مارچ کے نام پر ریلی نکال رہے تھے، انہوں ںے سیکٹر ایف 6 سے ڈی چوک تک عورت مارچ کا اعلان کیا تھا، گرفتاری کے وقت سڑک بند کردی گئی تاہم گرفتاریوں کے بعد سڑک کھول دی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق عورت مارچ کے حوالے سے کوئی این او سی جاری نہیں کیا گیا تھا، شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے جب کہ دوسری جانب عورت مارچ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہم نے ایک ماہ قبل این او سی کے لیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی، ڈپٹی کمشنر آفس نے اسے منسوخ نہیں کیا۔
ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے کہا کہ عورت مارچ کی مرکزی قیات اور متعدد حامی جی 7 تھانے میں گرفتار ہیں، مظاہرین کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے، تھانے میں آکر احتجاج کرنے والوں کو کار سرکار میں مداخلت کرنے پر حراست میں لیا ہے ان کے خلاف 188 کے تحت کارروائی ہوگی۔