تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی روڈ سول سینٹر کے قریب واٹرٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا جس کے بعد مشتعل افراد نے حادثے کے ذمے دار ٹینکر کو آگ لگا دی۔
عزیز بھٹی کے علاقے یونیورسٹی روڈ سوک سینٹر کے قریب یہ واقعہ پیش آیا، مشتعل افراد نے حادثے کے ذمے دار واٹرٹینکر نمبر TTB-837 کو آگ لگا دی۔
آتش زدگی کی اطلاع پر فائربریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور ٹینکر میں لگنے والی آگ کو بجھا دیا، جاں بحق ہونے والے 55 سالہ شخص کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت بشیر ولد عبدالحکیم کے نام سے کی گئی ، متوفی پی آئی بی کالونی مکرانی مسجد کے قریب کا رہائشی اور لیاری گینگ وار پی أئی بی کالونی کے کمانڈر احمد علی مگسی کا ماموں تھا۔
پولیس کے مطابق حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ، ٹینکر کو قبضے میں لیکر ڈرائیور اور مالک کی تلاش شروع کر دی ہے۔